جمعرات 6 اگست 2026 - 18:19
پیروانِ مکتبِ امام حسین (ع) شہادت کو ذلت و تسلیم پر ترجیح دیتے ہیں

حوزہ / شیخ ابراہیم زکزاکی نے شہر سولیجا میں امام حسین علیہ السلام کی اربعین واک کے اختتامی مراسم سے خطاب کرتے ہوئے زیارت اربعین کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا: مکتب امام حسین علیہ السلام کے پیروکار ظلم کے سامنے تسلیم ہونے کے بجائے شہادت کو ترجیح دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے کہا: زیارت اربعین اسلامی ثقافت میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اس زیارت میں امام حسین علیہ السلام کے نسب، پاکیزہ خاندان اور بلند مقام کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ آپ علیہ السلام کی شہادت کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ عظیم کرامت اور بندگانِ برگزیدہ الٰہی کے کمالِ سلوک کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے واقعہ کربلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام نے ظلم و استبداد کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا اور آپ علیہ السلام کی شہادت نے حق و باطل کے درمیان واضح خط کھینچ دیا۔

شیخ زکزاکی نے کہا: مکتب امام حسین علیہ السلام اور ثقافتِ ایثار و فداکاری کا نتیجہ یہی ہے کہ ہم ظالموں کے سامنے تسلیم نہیں ہوتے بلکہ شہادت کو ذلت و تسلیم پر ترجیح دیتے ہیں۔

پیروانِ مکتبِ امام حسین (ع) شہادت کو ذلت و تسلیم پر ترجیح دیتے ہیں

انہوں نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام کی تحریک ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ حق کے راستے پر ثابت قدم رہنا اور ظلم کے خلاف مزاحمت کرنا مؤمن کی ذمہ داری ہے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما نے اربعین حسینی کی عظیم واک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: آج دنیا کے مختلف خطوں میں لاکھوں افراد امام حسین علیہ السلام کی یاد میں جمع ہو رہے ہیں اور ان کی یہ شرکت عاشورا کے پیغام اور حسینی مکتب کی بقا کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا: اربعین حسینی صرف ایک مذہبی اجتماع نہیں بلکہ امام حسین علیہ السلام کے ساتھ تجدیدِ عہد اور ظلم، استبداد اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے عزم کا مظہر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha